ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسی کی ہیٹ ٹرک سے بارسیلونا نے مانچسٹر سٹی کو شکست دی

میسی کی ہیٹ ٹرک سے بارسیلونا نے مانچسٹر سٹی کو شکست دی

Fri, 21 Oct 2016 15:33:49    S.O. News Service

پیرس،20؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)لیونیل میسی کی ہیٹ ٹرک کی مدد سے بارسیلونا نے چمپئنز لیگ فٹ بال میں 10کھلاڑیوں تک سمٹی مانچسٹر سٹی کو 4.0سے شکست دے دی جبکہ بائرن میونخ نے پی ایس وی انڈوون کو 4.1سے شکست دی۔میسی نے پہلا گول 17ویں منٹ میں اور دوسرا کچھ منٹ بعد ہی کر دیا،اس نے 69ویں منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی،شہر کے گول کیپر کلاڈیو براوو کو لال کارڈ کی وجہ سے باہر ہونا پڑا۔گروپ سی کے دیگر میچ میں بوروسیا موشینگ لاباک نے کلٹی کو 2.0سے شکست دی۔میونخ میں بائرن نے انڈوون کو 4.1سے شکست دی۔گروپ ڈی میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے روس کی ٹیم نے روستو کو 1.0سے شکست دی۔ارسنل نے بلغاریہ کے لڈوگوریٹس ریج گراڈ کو 6.0سے شکست دی۔پیرس سینٹ جرمین نے گروپ اے میں باسل کو 3.0سے شکست دی۔


Share: